پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا دن دھیاڑے قتل سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر نے ہر ایک کو کانپ جانے پر مجبور کر دیا

https://ift.tt/eA8V8J

ڈیرہ غازی خان(آئی این پی ) ڈیرہ غازی خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر راشد بخاری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریبا گیارہ بجے پیش آیا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔پولیس نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔



پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا دن دھیاڑے قتل سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر نے ہر ایک کو کانپ جانے پر مجبور کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا دن دھیاڑے قتل سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر نے ہر ایک کو کانپ جانے پر مجبور کر دیا Reviewed by sehrish khan on January 09, 2019 Rating: 5

No comments