اہم ترین ملکی سیاستدان کا سپین میں کاروبار نکل آیا نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بہت بڑا حکم جاری کر دیا
اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق درخواست پر سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود کے خلاف نااہلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ، درخواست گزار میاں محمد اختر حیات کے وکیل مبین قاضی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے جبکہ میاں طارق محمود کے وکیل پیش نہ ہو سکے، درخواست گزار کے
وکیل نے موقف اپنایا کہ میاں طارق محمود نے 2008اور2013کے کاغذات نامزدگی میں اپنا سپین کا کاروبار چھپایا ، جبکہ سالانہ گوشواروں میں بھی اثاثے چھپائے گئے ، میاں طارق محمود جواب دینے کے بعد تاخیری حربے استعال کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ، اس مرتبہ بھی میاں طارق محمود نے الیکشن لڑا ہے اور ہارے ہیں ، الیکشن کمیشن نے میاں طارق محمود کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی
Post a Comment